32.5 C
Delhi
اگست 20, 2025
Delhi

راجستھان حکومت کا اردو کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ افسوس ناک

نئی دہلی۔ 5 مارچ 2025
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مدھیہ پردیش، اترپردیش اور حکومت راجستھان کی جانب سے اردو کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ راجستھان اسمبلی میں جناب رفیق خاں کے ذریعہ اردو کے حوالے سے اٹھائے گئے سوال کو خارج کرنا، اردو اسکولوں کی مرجنگ کرنا، راجستھان اردو اکیڈمی کی تشکیل نہ کرنا اور ابھی تازہ واقعہ وزارت تعلیم کا ’’الوداعیہ‘‘ لفظ استعمال کرنے پر ہنگامہ وغیرہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ معاملے ہیں۔ ایسے معاملات حکومت کی سطح پر اردو زبان کو ختم کرنے کی کوشش ہی کہے جائیں گے۔ ایسے غیر جمہوری اور غیر آئینی افعال پر لگام لگانے کے لیے تنظیم ہذا کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود ہی نوٹس لے کر بھارت کی اپنی زبان اردو کو نہ صرف تحفظ فراہم کرے بلکہ اسے فروغ دینے کے اقدام بھی کرے۔

Related posts

پوری دنیا حسرت بھری نظروں ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے: امام حرم مسجد نبوی

www.journeynews.in

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ’قومی کوآپریٹو پالیسی 2025‘ کی نقاب کشائی کریں گے

www.journeynews.in

بھارت اور روس نے شمالی سمندری راستے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

www.journeynews.in