37.3 C
Delhi
جون 14, 2025
Delhi

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آیا .. امارت شرعیہ ہند کا اعلان

ئی دہلی۲۸؍مئی۲۰۲۵ء
آج ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا،دہلی میں مطلع غبار آلود ہے ،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ ملک کے مختلف مقامات سےرویت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔
اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ۲۹کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ ۲۹/ مئی ۲۰۲۵ء بروزجمعرات ماہ ذی الحجہ ۱۴۴۶ھ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔عیدالاضحی ان شاء اللہ ۷ ؍ جون ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ ہوگی۔
——————-

Related posts

نئے قوانین عصری معاشرے کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں۔لوک سبھا اسپیکر

www.journeynews.in

سرمایہ کاری بیجنگ سمٹ منعقد ہوئی۔

www.journeynews.in

ہندوستان کی ترقی کا سفر اب رُکنے والی نہیں ہے۔ پی ایم

www.journeynews.in