Uncategorized

خداوند عالم کا قرآن مجید میں صاف صاف اعلان ہے کہ خدا کی یاد سے ہی اطمینان قلب ملتا ہے- استقبال محرم کی پہلی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے افریقہ کے نامور ملا عباس ناصر

مومباسا 26 جون/ مومباسا میں استقبال محرم کی پہلی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے ملّا عباس ناصر نے قرآن مجید کی آیت کی تلاوت کے بعد اس کا ترجمہ کیا کہ خدا کا ہی ارشاد ہے کہ انسان کو خدا کے ذکر سے ہی سکون و اطمینان ملے گا۔ملا عباس ناصر نے کہا کہ آج دنیا پریشان ہے اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ لوگ خدا سے دور ہو کر غیر اللہ کے در پر بھٹک رہے ہیں۔ناصر نے کہا کہ خدا نے جو دن کے لیے یہ کہا ہے کہ وہ میرے دن ہیں ان دنوں کی تعظیم و تکریم کے ساتھ ان دنوں کے تمام اعمال اور دعا و نماز میں گزارنا چاہیے۔پھر ایک حدیث کے تشریح کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو تین چیزوں کو جاننا بہت ضروری ہے۔ پہلی چیز انسان کی حالت ہے جو ہر وقت ایک نہیں رہے گی۔ دوسری بات یہ کہ ایک زمانہ ہے جو ہمیشہ ایک سا نہیں رہے گا اور تیسری چیز بتائی کہ ناگہانی آفات و بلائیں   کبھی بھی آ سکتی ہیں، اس کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔اس کے بعد چند جملے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے پڑھ کر مجلس کو تمام کیا، اس کے بعد ایک مختصر سا نواہ مولانا غلام عباس پیرا نے پڑھا اور آخری مجلس دونوں ملاؤں سے مولانا راجانی حسن علی نے ملاقات کی۔

Related posts

الیاس اعظمی کے انتقال سے یو پی میں مسلم قیادت کا بحران 

www.journeynews.in

ڈاکٹر محمد محسن رازی انٹرنیشنل ایوارڈ کے لیے نامزد

www.journeynews.in

مودی حکومت عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جتیند ر سنگھ

www.journeynews.in