27.2 C
Delhi
اگست 18, 2025
تعلیمتقریبات

جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ پھلواری شریف میں بچیوں کے درمیان انعامی دعائیہ مقابلہ

پھلواری شریف (محمد اسعد اللہ قاسمی)جامعۃالمؤمنات پھلواری شریف میں مرحومہ رضیہ شاھین زوجہ ڈاکٹر افتخار محمود اسداللہ کی یاد میں ایک یاد گاری تقریب جناب ڈاکٹرافتخار محمود اسداللہ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی،مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشہور شاعر نیاز نذر فاطمی،مولانا شہزاد اکرام ندوی،محترمہ نکہت فاطمی،ڈاکٹر گلستاں اور محترمہ شگفتہ تشریف لائیں،مسلسل تین گھنٹہ یہ دعائیہ پروگرام چلتا رہا،امتیازی نمبرات حاصل کرنے و الی بچیوں کو گراں قدر انعامات سے نوازہ گیا، یہ سارے گراں قدر انعامات ڈاکٹر اسد اللہ صاحب نے بڑے شوق سے اپنی طرف سے نوازا،جو یقینا ان کی اہلیہ محترمہ کیلئے بہترین ایصال ثواب ہوگا،بچیوں کو انعامات دیتے ہوئے اپنی تقریر میں ڈاکٹر اسداللہ جذباتی وآبدیدہ ہوگئے اور اس روحانی پرکیف محفل کو بہت سراہا، بچیوں کی محنت و شوق کو سراہااور ذمہ داران، اساتذہ اور معلمات کی محنت کی حوصلہ افزائی کی،آپ نے فرمایا: اتنی قیمتی دعائیں آپ کو یاد ہوگئیں اور سینے میں محفوظ رہیں گی،یہ بڑے شرف کی بات ہے،آپ ساری بچیاں مبارکبادی کی مستحق ہیں،جن طالبات نے حصہ لیا وہ سب کامیاب ہیں،گذارش ہے کہ ان دعاؤں کو اپنی زندگی میں جاری رکھیئے گا،مہمان خصوصی جناب نیاز نذر فاطمی نے دعاء پر اپنا قیمتی کلام پیش کیا، یہ منظوم کلام بہت عمدہ تھااور محفل کے عین مطابق تھا،اس کلام کو سن کر محفل میں جان آگئی،آپ نے فرمایا کہ اس ادارہ میں، میں برابر آتا رہتا ہوں، یہاں کی تعلیم، تربیت اورخوراک رہائش اور تربیتی و ثقافتی پروگرام بہت عمدہ ہیں،ذمہ دارن مدرسہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،اتنی ساری بچیوں نے اتنی قیمتی قیمتی دعائیں یاد کیں اور اس مجلس میں پڑھ کرسنایا،سن کراور دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا،پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مولانا شہزاد اکرام ندوی نے ادارہ کا تعارف کرایااور ادارہ کے قیام کے مقاصد کو بیان کیا،ادارہ کے بانی حضرت مولانا سید نظام الدیں رحمہ اللہ یاد کئے  گئے،آج کے دور میں اس طرح کے ادار ے کی شدیدضرورت پرانہوں نے روشنی ڈالی،ادارہ کے ناظم مولانا عبدالواحد ندوی نے بچیوں کی تیاری کو دیکھ کر معلمات کا شکریہ اداکیا اور طالبات کی تعریف کی،آپ نے فرمایا کہ ہمارا مقصد ہے کہ سال میں پانچ چھ انعامی پروگرام ہوں اور اس پروگرام کے ذریعہ بہت ساری چیزیں بچیاں یاد کر لیں، سیکھ لیں،بچپن میں یاد کی ہوئی چیزیں دل میں نقش ہوجاتی ہیں، مٹتی نہیں ہیں،پوری زندگی یاد رہیں گی،بچیوں سے میری گذارش ہے کہ یہ یاد کی ہوئی دعاؤں کو اپنی زندگی میں استعمال میں لائیں،اس پر آپ کو ثواب بھی ملے گا اور دعائیں یاد بھی رہیں گی ان شا ء اللہ،اخیر میں مولانا صادق حمیدی صاحب کی دعاپر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہونچا،جامعہ کے استاذ مولانا ذہین صاحب،مولانا ابو الکلام صاحب،قاری ارشاد صاحب،مولانا صادق حمیدی صاحب،خوشبو آپا،عابدہ آپا،ناز آپا،کہکشاں فاطمہ اور جامعہ کی پرنسپل کہکشاں اقبال فلاحی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑی محنت کی،اللہ سب کی محنتوں کو قبول فرمائے اور بہترین اجر دے۔

Related posts

تعلیم کو بھارت کی ترقی کے سفر کا مرکز بنے رہنا چاہیے۔ ہردیپ سنگھ پوری

www.journeynews.in

الفاروق پبلک اسکول اور الفلاح فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سر سید ڈے پر نٹ بستی میں پروگرام کا انعقاد

www.journeynews.in

سرمایہ کاری بیجنگ سمٹ منعقد ہوئی۔

www.journeynews.in