نومبر 18, 2025
Uncategorized

گریٹر نوئیڈا میں طلباء اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان سگریٹ نوشی کو لے کر تصادم

گریٹر نوئیڈا میں سیکورٹی گارڈز کی ایک بار پھر غنڈہ گردی دیکھنے کو ملی، جب دیر رات سگریٹ نوشی کو لے کر ہاسٹل کے طلباء کے ساتھ سیکورٹی گارڈز کا تنازعہ ہو گیا، سیکورٹی گارڈز نے اکٹھے ہو کر ہاسٹل کے طلباء پر حملہ کر دیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ اس میں 15 طلباء زخمی ہوگئے۔ گارڈز نے طلباء کی متعدد موٹر سائیکلیں بھی توڑ دیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔پولیس اسٹیشن ایکوٹیک فرسٹ نے موقع پر پہنچ کر 33 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اور دونوں فریقین کی تحریر پر تفتیش شروع کر دی ہے، واقعہ گوتم بدھ یونیورسٹی میں واقع منشی پریم چند ہاسٹل کا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے سگریٹ پینے کو لے کر سیکورٹی گارڈز اور طلبا کے مابین کہا سنی ہوئی، بعد ازاں دونوں فریقوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔الزام ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے اپنے پانچ دیگر ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا اور طلباء کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ہاسٹل میں رہنے والے کئی دوسرے طلباء بھی موقع پر پہنچ گئے۔ طلباء نے الزام لگایا کہ سیکورٹی گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے لاٹھیوں اور سلاخوں سے لیس ہوسٹل کے کمرے میں گھس کر طلباء کی پٹائی کی۔ تصادم میں تقریباً 15 طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Related posts

وزیرداخلہ امیت شاہ 19 دسمبر کو جموں کشمیر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے

www.journeynews.in

انڈیپنڈنس’ برانڈ  کو شمالی ہند کے  بازاروں میں لانچ کرے گی ریلائنس

www.journeynews.in

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

www.journeynews.in