27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
Uncategorized

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور غیر ملکی رہنما ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان   کے مطابق  ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ چین  کے وزیر اعظم  لی چھیانگ افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت  اور تقریر  کریں گے ۔

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم ، ازبکستان کے وزیر اعظم اریپوف، سلوواکیہ کے وزیر اعظم فیزو، قازقستان کے وزیر اعظم  بیخہونوف  ، منگولیا کے وزیر اعظم اوون ایرڈن، سربیا کے وزیر اعظم ووکیوچ  اور  دیگر  غیر ملکی رہنما  سی آئی آئی ای کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

 نمائش میں  297 فارچیون گلوبل  500 اور صنعت کی معروف کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو   ایک ریکارڈ تعداد ہے ۔ نمائش میں  400 سے زیادہ نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات  کو متعارف کر وایا جائے گا ۔ اس سال کی سی آئی آئی ای   میں 77 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں کنٹری ایگزیبشن میں  شرکت کریں گی، اور  بزنس ایگزیبشن میں 129 ممالک اور خطوں کے تقریباً 3,500 نمائش کنندگان شرکت کریں گے جو   گزشتہ نمائش سے زیادہ ہیں ۔ نمائش کا مجموعی رقبہ 420,000 مربع میٹر سے  زیادہ ہو گا ، اور کل 152 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں  کنٹری ایگزیبشن  اور  بزنس ایگزیبشن میں شرکت کریں گی۔ بزنس ایگزیبشن میں چھ بڑے شعبے ہیں جن میں خوراک اور زرعی مصنوعات، آٹوموبائل، تکنیکی آلات، اشیائے صرف، طبی آلات اور ادویات اور صحت کی دیکھ بھال، اور خدمات کی تجارت کے ساتھ ساتھ انوویشن انکیوبیشن ایریا شامل ہے ۔

Related posts

یوپی حکومت کے غیر آئینی حکم کی شدید مذمت اور واپس لینے کا مطالبہ

www.journeynews.in

مرکزی   وزیر سٹیل   شری جیوترادتیہ ایم سندھیا اور جاپان کے وزیر اقتصادیات، تجارت اور صنعت مسٹر نیشیمورا یاسوتوشی نے آج نئی دہلی میں دو طرفہ میٹنگ

www.journeynews.in

 جیو  سنیما پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا ٹیلی کاسٹ11 زبانوں میں ہوگا

www.journeynews.in