Delhi

مرحوم ضمیر احسن کی کتاب کا رسم اجراء و شعری نشست آئندہ کل

پریاگ راج (نامہ نگار): الہ آباد استاذ الشعراء ڈاکٹر ضمیر احسن مرحوم کی تصنیف ”دریا سے دریا تک“ منضوم ترجمہ بال کانڈ رام چرت مانس کی رسم اجراء آئندہ ۴۲/ اگست کو صبح ۰۳:۰۱/ بجے ادب گھر کریلی میں منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت معروف ادیب کاظم عابدی کریں گے اور مہمان خصوصی پروفیسر صالحہ رشید و شیل دھر شاستری ہوں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر ضمیر احسن مرحوم کی شخصیت اور فن تقاریر ہوں گی۔ اس کے علاوہ شعری نشست کا انعقاد بھی ہوگا۔ کتاب کی مرتب بیگم عطیہ نور نے بتایا کہ مرحوم ڈاکٹر ضمیر احسن نے مذہبی ہم اہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کے فروغ کے پیش نظر بہت جا ں فشانی سے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ جسے فخریہ پیش کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کی نظامت بانی ادب گھر فرمود الہ آبادی کریں گے۔

Related posts

ریلائنس فاؤنڈیشن نے 10 نکاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا

www.journeynews.in

بھارتی پولیس سروس کے پروبیشنرز نے صدر سے ملاقات کی

www.journeynews.in

یوگا کو بین الاقوامی شناحت دلانے سہرا وزیراعظم کو مودی کو جاتا ہے۔ آئی سی سی آر

www.journeynews.in