ستمبر 2, 2025
Delhi

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانامحمود اسعد مدنی کا آسام کا دورہ، ستم رسیدہ خاندانوں سے ملاقات کی۔کہا ہم دار و رسن کے لیے تیار ، لیکن انصاف کی لڑائی نہیں چھوڑیں گے

نئی دہلی، یکم ستمبر 2025ء:آسام میں اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم اور نفرت و شدت پسندی کی لہر کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں آج ایک وفد آسام پہنچا۔ وفد نے متاثرہ کیمپوں کا دورہ کیا جہاں بلڈوزر کارروائیوں کے نتیجے میں بے گھر کئے گئے خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صدر جمعیۃعلماءہند کی قیادت میں ہنوز وفد نے آسام میں تقریباً تین سوکلو میٹر کا سفر طے کرلیا ہے اور کئی مقامات پر مظلومین سے ملاقات بھی کی ہے۔ مولانا مدنی نے بالخصوص بیت باری کیمپ میں لوگوں سے تفصیل سے بات چیت کی۔ مولانا مدنی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی تجاوزات ہٹانے کے خلاف نہیں ہے، لیکن سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کرکےلوگوں کو بے گھر کرنا اور قانون کی بجائے دھمکی ،خوف اور طاقت کی زبان استعمال کرنا انصاف اور انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔

مولانا مدنی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی اور اس مقصد ہم دار و رسن کے لیے بھی تیار ہیں۔یہی ہمارے بزرگوں کی روشن تاریخ رہی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں سربراہ مولانا مدنی کے علاوہ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا مفتی جاوید اقبال (صدر جمعیۃ علماء بہار)، مولانا خالد کشن گنج (ناظم جمعیۃ علماء کشن گنج)، مولانا نوید عالم قاسمی، قاری نوشاد عادل (آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند) اور مولانا ہاشم قاسمی (کوکراجھار آسام) اور مولانا سلمان قاسمی (آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند)شامل ہیں ۔

Related posts

حیدر آباد کا چار مینار بینک اور ہیرا گروپ معاملے میں یکسانیت دونوں کیخلاف مستعد سود خور ایک ہی کنبہ کے لوگ ہیں؟

www.journeynews.in

فرقہ پرستی کے خلاف اکثریتی سماج کا میدان میں آنا ضروری

www.journeynews.in

عالمی یوم ماحولیات پرساون کرپال روحانی مشن نے 7500 پودے تقسیم کیے

www.journeynews.in