25.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Delhiتقریبات

یوگ ہندوستان کے قدیم فلسفے’واسو دیو کٹمبکم‘کو بڑھاوا دیتا ہے:ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد

) یوگ ہندوستان کے قدیم فلسفے’واسو دیو کٹمبکم‘کو بڑھاوا دیتا ہے اور یہ پوری دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی منفرد کوشش بھی ہے ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے سری نگر میں عالمی یومِ یوگ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے پہلے انھوں نے کونسل کے زیر اہتمام جموں و کشمیر،لداخ و پنجاب میں چلنے والے اَسی سے زائد کمپیوٹر سینٹرز کے اساتذہ ومقامی لوگوں کو یوگ بھی کروایا۔ انھوں نے کہا کہ یوگ کرنے سے نہ صرف انسان کا جسم صحت مند اور توانا رہتا ہے بلکہ اس کا ذہن و دماغ بھی مضبوط رہتا اور بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، اسی وجہ سے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ یوگ صحت و تندرستی کے ساتھ ہماری درازیِ عمر کا بھی ذریعہ ہے۔شیخ عقیل نے کہا کہ یوگ ایک جسمانی ورزش ہے جس کی شروعات قدیم زمانے میں ہمارے ملک کے رشی منیوں نے کی تھی اور تب سے ہی یہ ہندوستان اور دنیا کے مختلف ملکوں میں مقبول رہی ہے،مگر جب سے نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں تب سے انھوں نے عالمی سطح پر اس کی مقبولیت کو بڑھانے اور پھیلانے میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے اور انھی کی وجہ سے ہرسال 21جون کو پوری دنیا میں عالمی یومِ یوگ منایا جاتا ہے،یہ یقیناً ہمارے لیے قابل فخر ہے۔
انھوں نے کہا کہ دراصل مودی جی چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے لوگ چست اور تندرست رہیں تاکہ وہ ذاتی ترقی کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی کماحقہ اپنا کردار ادا کرسکیں،کیونکہ جب وہ چست اورتوانا رہیں گے تبھی خود اپنے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے اور ملک کے بھی کام آئیں گے، ایک کمزور اور بیمار انسان نہ اپنے کام آسکتا ہے اور نہ اپنے ملک کے کام آسکتا ہے اس لیے ہمیں اپنی جسمانی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور یوگ کو اپنے معمولاتِ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔شیخ عقیل نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ابھی یوگ کا چلن کم ہے مگر آج جس طرح یہاں کے لوگوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ آئندہ یوگ کے تئیں لوگوں میں عمومی دلچسپی پیدا ہوگی اور ہماری بھی کوشش ہوگی کہ یہاں عالمی یومِ یوگ کو خوب دھوم دھام سے منایا جائے۔

Related posts

فراق لٹریری فاؤنڈیشن گورکھپور کی ایک شعری نشست

www.journeynews.in

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تیاریاں شروع

www.journeynews.in

ماں ۔بیٹے کی جوڑی کو مسلح افواج کی خدمات کے لیے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

www.journeynews.in