30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
Delhi

کیجریوال نے کی جمہوریت کو بچانے کے لیے متحد ہونے کی اپیل

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے جمہوریت کو بچانے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی اور اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے مسٹر کیجریوال نے مرکز کے آرڈیننس کے خلاف یہاں عام آدمی پارٹی (آپ) کی ریلی میں مسٹر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ’’پہلی بار ایسا وزیر اعظم آیا ہے جو سپریم کورٹ کے حکم اور آئین کو نہیں مانتا۔‘‘ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس آرڈیننس کی مخالفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ عوام مل کر اس آرڈیننس کی مخالفت کریں گے اور جمہوریت اور ملک کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پورے ملک کو بتانا چاہتے ہیں کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ یہ صرف دہلی کے ساتھ ہوا ہے۔ دہلی جیسا آرڈیننس دوسری ریاستوں کے لیے بھی لایا جا سکتا ہے، اس لیے اب سبھی کو اسے روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے آرڈیننس لا کر سپریم کورٹ کے حکم کو مسترد کر دیا۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے لوگ اب سپریم نہیں ہیں۔ وزیر اعظم نے آئین کے پرخچے اڑا دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا’’بی جے پی والے مجھے روزانہ گالیاں دیتے ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن میں دہلی کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ آرڈیننس کو مسترد کراکر رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر میں گیا اور تمام پارٹیوں سے ملاقات کی جس سے مجھے پتہ چلا کہ سبھی پارٹیاں دہلی کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ایک سو چالیس کروڑ عوام مل کر آرڈیننس کی مخالفت کریں گے اور جمہوریت کو بچائیں گے۔

 

Related posts

فلسطینی بچوں کی فریاد سے مسلم دنیا عملی اقدام کرے

www.journeynews.in

طب یونانی کے تئیں صوبائی حکومتوں کا رویہ افسوس ناک – ڈاکٹر ڈی آر سنگھ

www.journeynews.in

آئین جمہوریت کی بنیادکا پہلاپتھر،آئین کی بالادستی ختم ہوئی توجمہوریت بھی زندہ نہیں رہ سکے گی

www.journeynews.in