) آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے مسلمانوں کے مسائل کے حل کے تئیں اپنی سنجیدہ کوشش کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ مشاورت جلدہی ایک کنونشن منعقد کرنے جارہی ہے جس میں ملک کے ممتاز دانشوروں کی موجودگی میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔یہ بات مشاورت کے سابق صدر نوید حامد، جنرل سکریٹری سید تحسین احمد اور یوتھ جنرل سکریٹری شمس الضحی نے مشترکہ طور پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اپنے دورہ بہار اور پٹنہ میں منعقدہ میٹنگ کی روداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بہار کے دورہ کے دوران لوگوں سے جوتعاون ملا اور ان کی دلچسپی دیکھنے میں آئی اس سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور اب اس ضمن میں مشاورت کا وفدمہاراشٹر کادورہ کرنے بعد جھارکھنڈ کا دورہ کرے گا۔