تنظیم کے صدر ارشد جمال سامانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس کی صدارت سماجی کارکن ایشوریا پانڈے نے کی اور مہمانِ خصوصی کے طور پر ششی رائے نے اپنی حاضری درج کرائی ۔پروگرام کی نظامت نوجوان شاعر وسیم مظہر نے کی اس موقع پر اشوریا پانڈے نے لٹریری فاؤنڈیشن گورکھپور کے سبھی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاں کی لٹریری فاؤنڈیشن گورکھپور بنیادی طور پر اردو ادب کی خدمت کر رہا ہے ۔ اور اسی خدمت کے بل بوتے پر اردو ادب فروغ پاتا رہے گا۔
پسندیدہ اشعار قارئین کی نذر ہیں
تم کہ کے اپنی مہرو محبت کی داستان
ان سرپھری ہواؤں پر احسان مت کرو
وسیم مظہر
جس پر بھول کر بھی کوئی تتلی نہیں بیٹھے گی۔
تم سامنے ہوتے تو تمہیں دیکھتا اور سب بھول جاتا۔
راج کمار سنگھ
دیکھا مجھے مگر میرے اندر نہیں دیکھا
یاروں نے میرے غم کا سمندر نہیں دیکھا
ششی رائے
اس موقع پر تنظیم کے سرپرست ڈاکٹر فیضان اللہ اور سماجی کارکن جمیل اختر ، غلام رسول، کال نسیم احمد، بسمل جمیل وغیرہ موجود رہے