19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Delhiقومی

مودی کابینہ کی لوک سبھا انتخابات سے قبل آخری بار اپنی کابینہ کی تشکیل نو کی تیاری

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو لوک سبھا انتخابات سے قبل آخری بار اپنی کابینہ کی تشکیل نو کر سکتے ہیں اور اس میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جماعتوں کے کچھ لیڈروں کو جگہ دئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں کل دوپہر نئے وزراء کو حلف دلائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ چھ سے زائد وزرا کو حکومت سے ہٹا کر پارٹی کی تنظیم میں بھیجنے کی بات ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی وزراء نے تو اپنی وزارت کے پروگراموں میں شرکت ملتوی کر دی ہے۔ وہ کابینہ میں تنظیم نو میں اپنے مستقبل کے حوالے سے شش وپنج میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا پہلے دارالحکومت سے باہر جانے کا پروگرام تھا جسے حلف برداری کی تقریب کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ مودی کابینہ میں یہ آخری ردوبدل ہو گا۔
بتایا جاتا ہے کہ مسٹر مودی آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل آخری بار اپنی وزراء کونسل کی از سر نو تشکیل کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اپوزیشن کے سخت چیلنج کے پیش نظر مانا جا رہا ہے کہ کئی اہم وزراء کو بی جے پی کے تنظیم میں بھیجا جا سکتا ہے اور اتر پردیش، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تلنگانہ اور بہار سے کچھ نئے چہروں کو جگہ دی جاسکتی ہے۔

 

Related posts

’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ‘‘کا منتر جموں و کشمیر کی ترقی کی بنیاد ہے۔ مودی

www.journeynews.in

بھارت اور روس نے شمالی سمندری راستے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

www.journeynews.in

مہاراشٹر میں انتخابات کے حوالے سے کانگریس کی اہم میٹنگ

www.journeynews.in