19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
سعودی عربنیوز - سعودی عرب

سعودی عرب میں جون میں افراطِ زر کی شرح میں کمی؛سرکاری اعداد و شمار

سعودی عرب میں افراطِ زر کی شرح سالانہ جون میں کم ہو کر 2.7 فی صد رہ گئی جبکہ اس سے گذشتہ ماہ یہ شرح 2.8 فی صد تھی۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جون میں مکانات، پانی، بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 9.1 فی صد اضافہ ہوا جبکہ ریستوراں اور ہوٹلوں کی قیمتوں میں 4.3 فی صد اور تعلیم میں 3 فی صد اضافہ ہوا۔دوسری جانب کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں 2.9 فی صد، مواصلاتی اخراجات میں 0.7 فی صد اور متفرق ذاتی اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں 0.1 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی عرب میں افراطِ زر کی شرح جنوری سے بتدریج کم ہو رہی ہے۔جنوری میں افراطِ زر کی شرح 3.4 فی صد تھی۔

Related posts

ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد

www.journeynews.in

سعودی عرب کا 93 واں قومی دن: تاریخ، تقریبات اور وہ سب کچھ جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے!

www.journeynews.in

نیوم میں ایک نئی تہذیب پیدا کر رہے ہیں: محمد بن سلمان

www.journeynews.in