نومبر 9, 2024
Delhi

حکومت فرقہ پرستی کو جلد لگام دے

نفرت پھیلانے والوں پر این ایس اے لگایا جائے۔

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمدنے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مددکریں۔
انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ فرقہ پرستی اور تشدد کی اپیلیں جاری کرنے والوں پر این ایس اے لگایا جائے۔انہوں نے نوح میں مسلمانوں کے کئی سو مکان اور دکانیں بلڈوزر سے منہدم کئے جانے کی شدید مذمت کی۔ہریانہ کا تشدد جو فرقہ پرستوں نے کیا وہ تو افسوسناک ہے ہی لیکن ہریانہ حکومت کی انہدامی کارروائی کو نسلی تطہیر سے تعبیر کرتے ہوئے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے کہا ”کیا امن وقانون کی آڑ میں ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنا کر سرکار نسلی صفائی کی کارروائی کر رہی ہے؟عدالت نے از خود نوٹس لے کر انہدامی کارروائی پر روک لگائی اس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔
ریواڑی، مہندرگڑہ اور جھجر کی پچاس سے زائد پنچایتوں نے خط جاری کرکے مسلم تاجروں کے داخلہ پر روک لگانے کا فرمان جاری کیا ہے، کیاہندستان میں کسی گاؤں میں جانے کیلئے بھی پنچایت والوں سے پرمٹ لینے کی ضرورت پڑے گی؟نوح میں منصوبہ بندی کے ساتھ ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔مہاپنچایتیں کی گئیں، مسجدیں جلائی گئیں اور جو کچھ ہوا بیان سے باہر ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ باہر سے لائے گئے شر پسند عناصر پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔اس کے برخلاف نوح اور علاقہ کے بے قصور مسلمانوں کو یکطرفہ کارروئی کرتے ہوئے مقدمات میں پھنسایاجا رہا ہے اس طرح کی کارروائی سے شرارتی لوگوں کے حوصلے اور بھی بڑھ رہے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ انصاف کیا جائے اور مسلمانوں کی حفاظت کی جائے۔ہندستان کی گنگا جمنی تہذیب ہر حال میں برقرار رہے حکومت اس کی طرف توجہ دے-

 

Related posts

مصنوعی ذہانت فوجی کارروائیوں میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ راجناتھ سنگھ

www.journeynews.in

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی کی جنرل باڈی میٹنگ

www.journeynews.in

بھارتی پولیس سروس کے پروبیشنرز نے صدر سے ملاقات کی

www.journeynews.in