19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Delhi

متھرا کی شاہی عیدگاہ کے سروے پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم

شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ عبادتوں کے ساتھ ملّی کاموں میں تعاون زیادہ سے زیادہ کریں۔
انہوں نے کہا صہیونی بربریت اور جارحیت کو (100) سودن سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں، پچاس ہزار کے قریب بچے عورتیں اور نہتے شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور کچھ لاپتہ ہوچکے ہیں، فلسطینی لاکھوں عوام دانے دانے کو ترس رہے ہیں، بھوک سے مر رہے ہیں، دواؤں کی قلت کی وجہ سے زخمی اور بیمار بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ مظلوم عوام کی حالت زار کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے فوری امداد بیحد ضروری ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی بار بار شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راحت کاری کے کاموں کو شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ عالمی برادری اور پڑوسی عرب ملکوں سے نیز صہیونی حکومت سے ہماری پُرزور اپیل ہے کہ لاکھوں بے گھر عوام کے لیے راحت رسانی کے کاموں کو جلد از جلد شروع کیا جائے، ہسپتالوں کو فعال بنایا جائے، بیماروں کے معقول علاج کا بندوبست کیا جائے۔ امریکہ اور یوروپی ممالک سے ہماری اپیل ہے کہ ضدی اسرائیلی وزیر اعظم کا ہرگز ساتھ نہ دیا جائے اُس کی ضد نے پورے خطہ کو بدامنی میں مبتلا کردیا ہے فوری جنگ بندی ہونی چاہئے۔
مفتی مکرم نے کہا کہ شاہی عیدگاہ متھرا کے سروے کے حکم پر سپریم کورٹ نے روک لگاکر انصاف کا بول بالا کیا ہے۔ سپریم کورٹ کی بینچ نے مسجد انتظامیہ کمیٹی کے اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کے لیے کورٹ کمشنرکی تقرری کے لیے دائر درخواست پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ایک دوسرے معاملہ میں اشتعال انگیزی پر سخت تیور دکھاتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس ہفتہ میں منعقد ہونے والی ہندو تنظیم اور ٹی راجہ سنگھ کی ریلیوں کے لیے متعلقہ حکام کو مناسب اقدامات کرنے، ریکارڈنگ کرانے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو مجرموں کی نشاندہی کی جاسکے۔ مفتی مکرم نے ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت اور فرقہ پرستی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
۷۱ جنوری ۴۲۰۲صبح ۴ بجے کے قریب پی سی آر پر گمنام کال کرکے مسجد فتحپوری کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والے پر انہوں نے حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا،یہ عمل ناقابل برداشت ہے۔

Related posts

موب لنچنگ کے واقعات پر مرکزی حکومت کا اقدام قابل ستائش: محمد شاکر انصاری

www.journeynews.in

جمعیۃ علماء ہند کا وفد سنبھل پہنچا، پولس افسران سے ملاقات کی ،وشنو جین کی گرفتاری اور متاثرین کے لیے انصاف و معاوضے کا مطالبہ

www.journeynews.in

مرکزی وزیر پیوشگوئل نے شنائیڈر الیکٹرک کے سی ای او سے ریاض میں ملاقات کی

www.journeynews.in