32.1 C
Delhi
اگست 18, 2025
Delhi

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی

سردی، کہرے اور سرد لہر سے کے اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں دیکھے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کچھ دنوں تک اسی طرح کے حالات برقرار رہیں گے۔ کہرے اور سردی کی لہر کا اثر شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد رہنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ (19 جنوری 2024) کو ملک کی راجدھانی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سیلسیس  درج کیا ہے جو موسمی اوسط سے  ایک ڈگری کم ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی ہندوستان میں مسلسل سرد لہر اور کہرے کا اثر آئندہ کچھ دنوں تک اور جاری رہے گا اور لوگوں کو آئندہ 4 سے 5 دنوں تک سردی اور کہرے سے راحت نہیں ملے گی۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ٹرین اور ہوائی خدمات پر پڑے گا۔ خیال رہے کہ دہلی سمیت کئی ہوائی اڈوں سے پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینیں کافی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دہلی سے تقریبا 30 ٹرینوں کے تاخیر سے چلنے کی خبر ہے۔ ماہر موسمیات سوما سین کے مطابق شمال مغربی علاقے میں بحرِ عرب سے نم ہوائی اٹھیں گی جو ہفتے بھر تک اٹھتی رہیں گی۔ دوسری جانب ہمالیائی علاقوں میں برف باری جاری رہے گی جو میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا سبب بنے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی، ہریانہ، پنجاب، یوپی کے شمالی علاقوں میں سردی کافی بڑھ سکتی ہے۔

Related posts

چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے صحت عامہ کا اہم بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

www.journeynews.in

مرکزی وزیر پیوشگوئل نے شنائیڈر الیکٹرک کے سی ای او سے ریاض میں ملاقات کی

www.journeynews.in

وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں.

www.journeynews.in