Delhi

گیس کی قیمتوں میں کمی سے ہماری بہنوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔ مودی

نئی دلی۔ 29؍ اگست۔ ایم این این۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام ایل پی جی صارفین یعنی 33 کروڑ کنکشنوں کے لیے، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 200 روپے فی سلنڈر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار ہمارے پریوار میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔پی ایم اجولا یوجنا کے صارفین کو ان کے کھاتوں میں  200  روپے فی سلنڈر کی سبسڈی ملتی رہے گی۔حکومت نے 75 لاکھ اضافی پی ایم اجولا کنکشنوں کو بھی منظوری دی ہے، جس سے پی ایم یو وائی کے کل مستفیدین کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ایکس تھریڈز کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛’’رکشا بندھن کا تہوار ہمارے خاندان میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی سے میرے پریوار کی بہنوں کے لیے سہولیت میں اضافہ ہوگا اور ان کی زندگی اور آسان ہوگی۔ میری ہر بہن خوش رہے، تندرست رہے، سکھی رہے، ایشور سے یہی میری دعا ہے۔

Related posts

ذات پر مبنی مردم شماری جامع حکمرانی اور انصاف کی طرف ایک اہم قد م

www.journeynews.in

دہلی میں ایمس سے پہلے حکیم اجمل خاں نے بنایا تھا بھارت کا پہلا انٹیگریٹیڈ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر

www.journeynews.in

 بھارت  کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ یورپی ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مفید ہے۔   پیوش گوئل

www.journeynews.in