قومی

’مائی بھارت پورٹل ‘کروڑوں نوجوانوں کو منفرد پلیٹ فارم۔ انوراگ ٹھاکر

کانگڑا ۔ 29؍  اکتوبر۔ ایم این این۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اتوار کو کہا کہ مائی (میرا یووا( بھارت پورٹل، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا جائے گا، کروڑوں نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں وہ ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر ہماچل پردیش کے کانگڑا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کے 106 ویں ایڈیشن کو سننے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے  کہا کہ پی ایم مودی نے 31 اکتوبر کو رن فار یونٹی پروگرام منعقد کرنے کے لئے سب کو ترغیب دی۔ میری ماٹی میرا دیش پروگرام اسی دن دہلی میں ختم ہوگا۔ اور اسی دن  مائی(ا یووا) بھارت پورٹل لانچ کیا جائے گا۔ کروڑوں نوجوانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم جہاں وہ ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اعلان کیا کہ 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر ملک گیر ایک بڑا  مائی یووا بھارت’ پلیٹ فارم شروع کیا جائے گا۔اس پلیٹ فارم کا نام ‘  میرا یووا بھارت’ ہے، یعنی ‘  مائی بھارت’ اور یہ ہندوستان کے نوجوانوں کو مختلف قوم سازی کے پروگراموں میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ دریں اثنا، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، ٹھاکر نے اس مہینے کھادی کی ریکارڈ توڑنے والی فروخت کو بھی نوٹ کیا، جس کا پی ایم مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں خاص ذکر  کیا۔اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا، "آپ کو ایک اور حقیقت کے بارے میں جان کر خوشی ہوگی کہ پہلے ملک میں کھادی مصنوعات کی فروخت بمشکل تیس ہزار کروڑ روپے کو چھو سکتی تھی، اب یہ بڑھ کر تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "کھادی کی فروخت میں اضافے کا مطلب ہے کہ اس کا فائدہ شہروں اور دیہاتوں کے متعدد حصوں تک پہنچتا ہے۔

Related posts

بی جے پی کی 30 دن کی مہم کے بجائے ایس پی کی 90 دن کی مہم

www.journeynews.in

امریکا اور بھارت کا دفاعی صنعت میں طویل المیعاد تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق

www.journeynews.in

ہیرا گروپ آف کمپنیز اپنے سنہرے دور میں داخل ہم نے اپنا عہد وپیمان مکمل کر دیا / عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in