30.1 C
Delhi
نومبر 8, 2024
پریس ریلیزتقریبات

تعلیم کے بغیر کسی میدان میں کامیابی ممکن نہیں، قرآن کے اندر جملہ علم موجود ہے

علی گڑھ (پریس ریلیز) علی گڑھ کا مرکزی جلسہ بنام تعلیم اسلام کانفرنس سابقہ روایات کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس کی سرپرستی حضور پروفیسر سید محمد امین میاں قادری برکاتی سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ برکاتیہ مارہرہ مقدسہ، صدارت حضور سید محمد امان میاں قادری مصباحی ولی عہد خانقاہ عالیہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ و و نظامت سید شاغل امام المعروف شاذعرفی حیدرآباد دکن نے بہ حسن خوبی انجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک کے ساتھ آغازہوئے جشن میں سید فرقان علی قادری اور سیف رضا رام پوری نے نعت و منقبت پیش کی۔ تعلیم اسلام کانفرنس کے روح روا محمد اظہر نور اعظمی نے تمام مہمانان، حاضرین، ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کرناٹک سے آئے مفتی سلمان ازہری نے علم کی اہمیت پر مکمل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ اگر کہیں پیچھے ہے تو اس کی وجہ علم کا نا ہونا یا علم کی کمی ہے، آج قرآن پاک ہر گھر میں موجود ہے مگر طاق کی زینت کے علاوہ ہم اس سے استفادہ نہیں کرتے۔ ہم قرآن پاک زندگی میں ایک مرتبہ پڑھ تو لیتے ہیں مگر اس کو ہر دن تلاوت میں شامل نہیں کرتے بلکہ جب اخیر وقت ہوتا ہے تو برائے ثواب یا ایصال ثواب اس کو پڑھ لیتے ہیں۔ آج مسلمان قرآن سے دور ہے بندوں کی اصلاح کے لیئے اللہ نے قرآن پاک کا نزول فرمایا مگر آج سائنسداں اس سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور کامیاب ہو رہے ہیں۔ سونو گرافی، سٹی اسکین، ایکس رے جب وجود میں نہیں تھا تب قرآن میں امبریالوجی کا علم موجود تھا جس میں بچہ پیدا ہونے سے لے کر نشو نما پانے اور تمام عمل کا ذکر تھا۔آج کی سائنس نے جتنی بھی ترقی کی وہ سب قرآن پاک میں پہلے سے موجود ہے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اچھے استاذ کا انتخاب کر کے قرآن پاک پڑھنا سیکھ لیجئے جس سے آپ کا مستقبل میں تابناکی باقی رہے۔
اس اجلاس میں البرکات جامع مسجد کے پیش امام مولانا سید نور عالم مصباحی اور مولانا تصدق علی تحسینی بدایو نی، مولانا شمشاد اجمل وغیرہ نے بھی اپنے مخصوص انداز میں خطاب کیا۔
اس جلسہ میں حضور امین ملت صاحب کو خصوصی اوارڈ کے ساتھ مفتی سلمان ازہری کو حضور احسن العلماء اوارڈ، حضور سید امان میاں قادری مصباحی کو حضور حافظ ملت اوارڈ، سید شاذ عرفی کو حضور مخدوم سمناں اوارڈ پیش کیا گیا۔ پروگرام کی ترتیب میں کلرس آف ساری سہاگ، بھارگوا ڈائگنوسٹک، ڈاکٹر علوی، چھٹی آنکھ میڈیا و فیوچر پیراڈائز کوچنگ سنٹر کا خاص تعاؤن رہا۔ کانفرنس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ، ائمہ مساجد، اساتذہ مدارس کثیر تعداد میں موجود رہے۔
اخیر میں ملک ہندستان میں امن سالمیت و آپسی یکجہتی قومی محبت کی دعاء مخدوم گرامی سید محمد امین میاں قادری نے فرمائی نیز صلاہ و سلام کے بعد چیف کنوینر محمد اظہر نور اعظمی نے آئندہ سال تک کے لیئے اجلاس کو ملتوی کر دیا۔

Related posts

پائیدار اقتصادی ترقی اور سماجی انصاف کیلئے وژنری لیبر پالیسی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا نقطہ نظر: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in

’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ‘‘کا منتر جموں و کشمیر کی ترقی کی بنیاد ہے۔ مودی

www.journeynews.in

میری لڑائی نا انصافی اور ظلم کے خلاف ہوگی:عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.journeynews.in