25.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
Delhiتقریبات

مدرسہ تعلیم القرآن کا سالانہ اجلاس دستار بندی 3مارچ بروز اتوار کو

مدرسہ تعلیم القرآن زیر نگرانی حاجی لنگا ٹرسٹ مسجد حاجی لنگا سیکٹر 3،آر کے پورم نئی دہلی میں 1992ء سے تعلیمی خدمات بخوبی انجام دے رہا ہے۔اس ٹرسٹ کا دوسرا بڑا کارنامہ مدرسہ خدیجۃالکبری للبنات واقع مبارکپور(راولکی)پنہانہ نوح میوات میں قائم ہے جہاں دختران ملت کیلئے دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت،امور خانہ داری پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔دونوں مدرسوں کے تعلیمی نظام میں دینی وعصری علوم شامل ہیں جہاں قرآن و حدیث اور اسلامی فقہ کے ساتھ ساتھ انگریزی،ہندی،سائنس، ریاضی اور سماجیات کے مضامین پڑھائے جارہے ہیں۔دونوں اداروں میں مقیم طلباء و طالبات کی تعداد 400ہے

ان دنوں نئی دہلی کے آر کے پورم سیکٹر 3میں مدرسہ تعلیم القرآن میں طلباء کے سالانہ امتحان چل رہے ہیں۔مدرسہ کے ناظم مولانا محمد قاسم رحیمی نے بتایا کہ آج کل طلباء کے سالانہ امتحان چل رہے ہیں مولانا نے کہا کہ حسب سابق امسال بھی مدرسہ کا سالانہ اجلاس و دستار بندی حفاظ کرام منعقد ہوگا۔ جس کی تاریخ آنے والی 3مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر تا عشاء تک سالانہ اجلاس منعقد ہوگا۔مولانا محمد قاسمی نے سالانہ جلسہ کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا شاہ سید بلال حسین صاحب تھانوی (مہتمم مدرسہ جامع العلوم اشرفیہ باغپت یوپی) کریں گے اور سالانہ اجلاس دستار بندی میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے ڈاکٹر مفتی مشتاق تجاروی پروفیسر شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی،حضرت مفتی ارشد اللہ قاسمی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن محلہ خانقاہ دیو بند یوپی،حضرت مولانا محمد فرقان قاسمی امام شاہی سنہری مسجد چاندنی چوک دہلی و دیگر علماء کرام فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی فرمائیں گے اور کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازیں گے۔

Related posts

اردو کو لازمی طور پر تمام دینی مدارس میں داخلِ نصاب کیا جائے: جلال الدین اسلم

www.journeynews.in

جیو ٹرو 5جی سے جڑے اترپردیش کے سبھی 75ضلع ہیڈ کوارٹر

www.journeynews.in

سری نگر میں کشمیری کنڑ فلم کی شوٹنگ شروع

www.journeynews.in