نومبر 9, 2024
Delhi

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی میٹنگ

پروفیسر افضال احمد صدیقی کی سماجی خدمات پر یادگاری لیکچر10 دسمبر 2024 کو رامپور میں
نئی دہلی۔ 21 اکتوبر 2024
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی ایک اہم میٹنگ دریاگنج، نئی دہلی میں ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تنظیم ہذا کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بتایا کہ پروفیسر مشتاق احمد کی ایما پر 97 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ حیدرآباد میں ڈاکٹر اے اے خاں کی نگرانی میں 27 اکتوبر 2024 کو لگایا جائے گا جبکہ 98 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ یکم نومبر کو نوح (ہریانہ) میں ہریانہ ڈے کی مناسبت سے ڈاکٹر قمرالدین ذاکر کی نگرانی میں لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 10 دسمبر 2024 کو رامپور (اترپردیش) میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی نائب صدر رہ چکے پروفیسر افضال احمد صدیقی (سابق ڈین یونانی فیکلٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) کی سماجی خدمات پر یادگاری لیکچر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اترپردیش کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالسلام خاں کو سونپی گئی۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ تنظیم ہذا کی تحریک کا بنیادی مقصد طب یونانی کا فروغ اور ہم سے وابستہ افراد کے وقار کا تحفظ ہے نیز عوام الناس کے درمیان رابطہ اور سماجی خدمات شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر یقینا خوش آئند ہے کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس سے وابستہ سرپرست حضرات، عہدہ داران اور ممبران اخلاص نیت کے ساتھ تن من دھن سے اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں، حقیقت میں اس پر آشوب دور میں ایسے چنندہ افراد کا ساتھ ملنا قابل رشک ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر ارشد غیاث، ڈاکٹر عبدالسلام خان، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم آفتاب عالم، محمد عمران قنوجی، حفظ الرحمن وغیرہ نے اظہار خیال کیا۔

Related posts

دستور اور جمہوریت کو بچانے میں مسلمانوں کا کلیدی کردار آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ)

www.journeynews.in

وقف ترمیمی بل بلاتاخیر واپس ہو

www.journeynews.in

"جمہوری حقوق دلاکر رہیں گے”:وزیر اعلی اروند کیجریوال

www.journeynews.in