34.6 C
Delhi
اگست 1, 2025
سیاحتی مقام - متحدہ عرب اماراتنیوز یو اے اییو اے ای

غزہ کی صورتحال نازک مرحلے میں داخل، اماراتی امدادی مشن جاری رکھنے کا اعلان: شیخ عبداللہ بن زاید

، 26 جولائی 2025 (وام)–متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہاکہ غزہ میں انسانی بحران انتہائی تشویشناک اور بے مثال سطح پر پہنچ چکا ہے، اور اماراتی قیادت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ متاثرہ فلسطینی عوام تک فوری اور مؤثر امداد پہنچائی جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امارات زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا، اور "فوری طور پر فضائی آپریشنز دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں” تاکہ متاثرین تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔

شیخ عبداللہ نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی تکالیف میں کمی لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کا عزم مستقل اور غیر متزلزل ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امارات، غزہ میں جاری بحران کے دوران، طبی امداد، خوراک اور ضروری سامان مختلف ذرائع سے بھیجنے کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ "برڈس آف گوڈنس” (Birds of Goodness) نامی مشن کے تحت درجنوں فضائی پروازیں اب تک امدادی سامان غزہ میں گرا چکی ہیں، جس سے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو ریلیف ملا ہے۔

Related posts

ابوظہبی یو سی آئی روڈ ورلڈ چیمپئن شپ 2028 اوریو سی آئی ٹریک ورلڈ چیمپئن شپ 2029کا انعقاد کرے گا

www.journeynews.in

ہندوستانی سفارت خانے نےمتحدہ عرب امارات کے غیر ضروری سفر کے لیے احتیاط کی تاکید کی

www.journeynews.in

سینئر صحافی بابی نقوی کو صحافت میں ان کی اہم کارکردگی کے لئے عظمیٰ حیدر ایوارڈ فار جرنلزم 2023 سے نوازا گیا۔

www.journeynews.in