نئی دہلی، 10 اگست, 2025 (نمائندہ خصوصی): قومی یکجہتی اور’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے بھارت بھارتی تنظیم نے ایک تاریخی مہم کا آغاز کیاہے،جسکا مقصد تعلیمی اداروں میں قومی ہم آہنگی، ثقافتی ہمبستگی اور اتحاد کے پیغام کو فروغ دیناہے۔ دراصل یہ 5روزہ مہم جموں وکشمیر سے شروع ہوئی، جسکی قیادت آرگنائزیشن کے قومی جنرل سکریٹری جناب جگن ناتھ کنجیہاری اور شمالی ہندوستان کے پربھاری انچارج جناب الحاج محمد عرفان احمد نے کی ہے۔دراصل یہ خصوصی دورہ سردار ولبھ بھائی پٹیل صاحب کی خدمات کو یاد کرنے اور ریاستوں کے انضمام میں انکے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدکیا گیا۔اس تعلق سے الحاج محمد عرفان جی نے بتایا کہ اس خاص مہم کا تصور رواں سال جون میں سورت میں منعقد ہونیوالی آل انڈیا سطح کی میٹنگ میں پیش کیا گیا، جہاں بھارت بھارتی نیشنل انٹیگریشن پروگرام ‘ کو 150 یونیورسٹی اور بڑے تعلیمی اداروں ، آئی آئی ٹی, آئی آئی ایم اور 150 بڑے شهروں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لہذا اسکا مقصد ملک کی ثقافتی و لسانی تنوع کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں میں اتحاد کو فروغ دینا ہے، تاکہ ’منی بھارت‘ کی جھلک تعلیمی کیمپس میں نظر آئے۔ البتہ جموں کے دورے کے دوران بھارت بھارتی کی سرکردہ ٹیم نے اہم تعلیمی شخصیات، سرکاری عہدیداران اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ عرفان احمد نے ان ملاقاتوں کے نتائج سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی کو بھی آگاہ کیا، جنہوں نے آنیوالے پروگرامز کیلئے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔ اس موقع پر کشمیر انچارج ڈاکٹر اشوک کول, محترمہ راشدہ میرِ وغیرہ موجود رہے اور اس موقع پر جمو کوآرڈینیٹر جیوانند شرما اور کلچرل کوآرڈینیٹر آر سی شرما کی قیادت میں ٹیم نے IIT جموں کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر گور جی, کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر و ڈین اور کنٹرولر آف ایگزامینیشن رنو یر سنگھ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ تاہم اس سرگرم ٹیم نے بی جے پی ہیڈ کوارٹرز میں پارٹی کے نائب صدر راجیو چرک جی سے بھی خاص ملاقات کی، جس میں مہم کی کامیابی کیلئے سیاسی و انتظامی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دورے کے اختتام پر گاندھی نگر میں بھارت بھارتی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سینئر شہری، ثقافتی شخصیات اور تنظیمی اراکین نے شرکت کی۔ جیوانند شرما نے مہم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت بھارتی صرف ایک پروگرام نہیں، بلکہ اتحاد میں تنوع اور ایک ناقابلِ شکست قومی جذبے کی علامت ہے، لہٰذا جو ملک کی تہذیبی وراثت اور عوامی ہم آہنگی کی عکاس ہے‘اس مہم کوجموں و کشمیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور ثقافتی فخر کو فروغ دیا جا سکے۔ عوامی سطح پراس تحریک کی پذیرائی نے اسے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے، جو ایک متحد اور ہم آہنگ بھارت کی تعمیر میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔