28.5 C
Delhi
اگست 17, 2025
Delhi

فتح پور میں مقبرے کی بے حرمتی کرنے والوں پر این ایس اے لگایا جائے اور جلد گرفتار کیاجائے

ہندوستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اخلاص کے ساتھ شریعت پر عمل کو اپنا شیوہ بنائیں اور دنیا میں بھی سرخروئی حاصل کرنے کے لیے جائز طور پر جدوجہد کریں۔
مفتی مکرم نے جشن یوم آزادی پر برادران وطن اور ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے پیارے وطن ہندوستان سے سچی محبت کریں گے اور کسی بھی قیمت پر اس کی آزادی اور جمہوریت پر آ نچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شان قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب میں ہے۔ شر پسند عناصر اپنے سیاسی مفاد کے لیے اور مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے نئے نئے فتنے پیدا کرتے رہتے ہیں۔
فتح پور میں مقبرہ نواب عبدالصمد صدیوں سے ہے فرقہ پرست تنظیموں کے کچھ لیڈروں نے ضلع افسران کو ایک خط لکھا کہ 11 اگست کو مقبرہ پر پوجا کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبرہ ایک مندر کی جگہ پر واقع ہے اور ہم اس مقبرہ کو برداشت نہیں کریں گے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ ضلع انتظامیہ نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ وہاں پر حفاظتی اقدامات نہیں کیے۔ 11 اگست کو بڑی تعداد میں فرقہ پرست عناصر پہنچے وہاں قبروں کی بے حرمتی کی اور اپنے جھنڈے لگائے۔ پولیس تماشہ دیکھتی رہی۔ انہوں نے نعرے لگائے۔ افسوس کی بات ہے کہ ضلع انتظامیہ نے مقبرہ کی حفاظت کے لیے کوئی معقول کارروائی نہیں کی اور نہ ہی حملہ آوروں کو موقع پر گرفتار کیا نہ لاٹھی چارج کیا۔ مفتی مکرم نے اتر پردیش حکومت اور فتح پور ضلع افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے11 اگست کو پوجا کرنے کا خط دفتر میں دیا تھا انہیں اور سب حملہ آوروں کو این ایس اے اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا جائے
ان کے پوسٹر لگائے جائیں ان کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جائیں تاکہ آئندہ کسی کی اس طرح کی غنڈہ گردی کی ہمت نہ ہو جو مقبرہ کو نقصان پہنچا ہے اس کی فورا مرمت کرائی جائے اور مقبرہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Related posts

آئین نے اپنے شہریوں کے لیے سماجی و اقتصادی انصاف  کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چیف  جسٹس  

www.journeynews.in

امام و خطیب مسجد نبویؐ سے الخدم گروپ کے سی ای اوجناب شاہ جمال صاحب کی خصوصی ملاقات

www.journeynews.in

ترقی یافتہ ہندوستان میں خواتین کا کردار اہم ۔ صدر مرمو

www.journeynews.in