جنوری 9, 2026
Delhi

مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی یادگاروں میں ایک یادگار ’بچوں کا گھر‘ بھی توجہ کا مرکز بنے: تیج لال بھارتی

نئی دہلی۔ 6 جنوری 2026 (پریس ریلیز)
حکیم اجمل خاں فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے صدر اور آریہ سماج اناتھالے اور بچوں کا گھر (دریاگنج) نئی دہلی کے چیئرمین بزرگ سماج وادی لیڈر جناب تیج لال بھارتی نے خاص طور سے دہلی کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی یادگاروں میں ایک یادگار ’بچوں کا گھر‘ پر بھی توجہ دیں اور اس کی انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل نو میں تعاون دیں۔ انہوں نے کہا کہ ’بچوں کا گھر‘ نہ صرف حکیم اجمل خاں کی ایک عظیم یادگار ہے بلکہ یہ قوم کا بھی عظیم سرمایہ ہے۔ عرصہ سے انتظامیہ کمیٹی ممبران کی کمی کے سبب یہ ادارہ اپنے مقصد کے اعتبار سے بے اثر ہوگیا ہے، اس کو فعال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ دہلی کے لوگ رضاکارانہ جذبہ کے تحت ممبر سازی میں حصہ لیں تاکہ غریب بے سہارا یتیم بچے مزید فائدہ اٹھاسکیں۔ ’بچوں کا گھر‘ میں تعلیم و تربیت کا معقول انتظام ہے۔ تیج لال بھارتی نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے قد کا شاید ہی کوئی لیڈر رہا ہو۔ انہوں نے نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ غیر مسلموں کے لیے بھی بہت سا کام کیا۔ یہی وجہ تھی کہ ان کو ہندو مسلمان سب ہی بنظر تحسین دیکھتے تھے اور وہ قومی ایکتا کے بڑے علمبردارتھے۔

Related posts

وزیر اعظم 23 ستمبر کو نئی دہلی میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کریں گے

www.journeynews.in

وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی

www.journeynews.in

 بھارت  کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ یورپی ممالک کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مفید ہے۔   پیوش گوئل

www.journeynews.in