امارت شرعیہ ہند کا اعلان
نئی دہلی ۱۹ ؍ جنوری ۲۰۲۶ء
آج ابھی بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین صاحب قاسمی، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے ، چاند نظر نہیں آیا اور کہیں سے رویت کی اطلاع نہیںملی۔اس لیے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند تیس کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ کل بروز منگل ۳۰ /رجب المرجب ہے اور بتاریخ۲۱؍جنوری۲۰۲۶ء بروز بدھ ماہ شعبان المعظم ۱۴۴۷ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
