32.6 C
Delhi
اگست 20, 2025
بھارتخبریںقومی

اڈیشہ میں ایک اور ٹرین حادثہ، 7 مزدور مال گاڑی سے کچل کر ہلاک

ریاست اڈیشہ میں جاج پور روڈ ریلوے اسٹیشن پر بدھ کے روز ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ اس اسٹیشن پر 7 ٹھیکہ مزدور ایک مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی مزدور کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ٹھیکہ مزدور ریلوے سائیڈنگ پر کام کر رہے تھے کہ اچانک آندھی اور بارش شروع ہوگئی۔ بارش سے بچنے کے لئے مزدوروں نے مذکورہ اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے نیچے جا کر پناہ لی۔ بد قسمتی سے بغیر انجن والی مال گاڑی آندھی طوفان کی وجہ سے خود بخود چلنے لگی۔ اس سے پہلے کہ مزدور وہاں سے نکل باتے مال گاڑی سے کچل کر 7 مزدور لقمۂ اجل بن گئے۔یہ حادثہ ریاست اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ہونے والے بھیانک ریل حادثے کے پانچ دن کے بعد ہوا ہے جس میں 280 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

Related posts

بیجاپور: نکسلیوں نے مخبر ہونے کے شبہ میں ایک نوجوان کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

www.journeynews.in

پاکستان کی سرحد پار سے دہشت گردی امن و سلامتی میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہے۔ وزارت خارجہ

www.journeynews.in

سپریم کورٹ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے متعلق ’ عزیز باشا جج مینٹ‘کو مسترد کردیا

www.journeynews.in