27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2025
Delhi

اسرائیلی نسل کش حملہ میں نو بچوں کو کھونے والی ڈاکٹر آلاء النجار کے نام

صدر جمعیۃعلماءہند کا درد بھرا مکتوب، کہا کہ یہ انسانیت کی روح کو زخمی کرنے والا حادثہ ہے

نئی دہلی ۲۸ مئی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معروف فلسطینی شخصیت ڈاکٹر آلاء النجار کے نو (9) معصوم بچوں کی المناک شہادت پر نہایت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں مولانا مدنی نے ڈاکٹر آلاء النجار کے نام ایک درد بھرا تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے جمعیۃ علماء ہند اور ہندستان کے شہریوں بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے گہرے دکھ، مکمل ہمدردی اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مولانا مدنی نے خط میں لکھا ہے کہ ان معصوم بچوں کی بلا جواز شہادت ایک وحشیانہ، مجرمانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، جو نہ صرف بچپن اور معصومیت پر حملہ ہے بلکہ انسانیت کی روح کو زخمی کرنے والا جرم بھی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے والدین اور اہل خانہ کو صبر، حوصلہ اور سکون عطا کرے، اور اس المیے کو ان کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔ مولانا مدنی نے اسرائیلی جارحیت کو ایک طے شدہ جنگی جرم قرار دیا جو برسوں سے نہتے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی شکل میں جاری ہے۔
انھوںنے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ سے فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی حامی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related posts

حیدر آباد کا چار مینار بینک اور ہیرا گروپ معاملے میں یکسانیت دونوں کیخلاف مستعد سود خور ایک ہی کنبہ کے لوگ ہیں؟

www.journeynews.in

وزارت ثقافت کل دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کی ’ہر گھر ترنگا‘ ریلی کا انعقاد کرے گی

www.journeynews.in

ملک میں کسی کے اچھے دن آئے ہوں یا نہیں لیکن کانگریس کی سوشل میڈیا کے اچھے دن ضرور آگئے ہیں

www.journeynews.in