19.1 C
Delhi
فروری 15, 2025
پریس ریلیز

اترا کھنڈ سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش ملک کی یکجہتی کیلئے عظیم خطرہ

انڈین یونین مسلم لیگ نے مہا پنچایت بلانے والے کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کے وکاس پوری ودھان سبھا اتم نگر میں دفتر کا افتتاح
نئی دہلی 15جون(پریس کانفرنس)انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کے وکاس پوری ودھان سبھا اتم نگر میں دفتر کا افتتاح عمل میں آیا ۔جس میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،سید نیاز احمد راجہ مفتی فیروز الدین مظاہری،محمد شازو، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد موجود تھے۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ ’’سائوتھ انڈیا میں پارٹی بشمول کیرل میں پارٹی کی ہمیشہ سے حکومت میں شراکت دار کی حیثیت رہی ہے اور پارٹی کے مختلف وزراء ہیں ۔وہیں سے بر وقت چار ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔لیکن افسوس کہ نارتھ انڈیا میں علاقائی پارٹیوں کی وجہ سے انڈین یونین مسلم لیگ کو ماضی کی طرح عروج نہیں مل سکا۔یہی وجہ ہے کہ اب پارٹی کی اعلی قیادت نے شمالی ہند میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مناسبت سے نومبر میں پارٹی کے پلیٹینم جبلی جشن کا اختتامی پروگرام دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا تاکہ پارٹی کا پیغام پورے ملک میں جائے اور ایک بار پھر سے پارٹی شمالی ہند میں ماضی کے تابناک دور کی طرح عروج حاصل کرے۔کیرل میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ لوگ ہیں اور وہاں کافی خوشحالی ہے جس کی ایک بڑی وجہ انڈین یونین مسلم لیگ ہے جو بلا تفریق قوم کی خدمت کرتی ہے اور تعلیم سے لیکر صحت تک کی وزارت کے عہدے پر فائز رہ کر قوم کیلئے کام کرتی ہے۔وہاں کے لوگوں نے بھی بلاتفریق پارٹی کو سپورٹ کیا ہے جس کے نتیجے کے طور پر پارٹی نے انہیں اچھی تعلیم اور بہتر صحت کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے سہولیات دے کر ایک ویلفیئر اسٹیٹ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔شمالی ہند کی ریاست بھی ایک ویلفیئر اسٹیٹ کی حیثیت حاصل کرسکتا ہے بشرط کہ عوام پارٹی کو سپورٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی تردد نہیں ہوگا کہ انڈین یونین مسلم لیگ ہی ملک اور قوم کے لئے مخلص ہے باقی سب مفاد پرست سیاست کے اسیر ہیں۔اگر آپ کو ایک ویلفیئر اسٹیٹ چاہئے تو انڈین یونین مسلم لیگ کو اپنے نظریاتی سیاسی پارٹی کی طرح قبول کرنا ہوگا ۔اس پارٹی کی پوری تاریخ صاف شفاف ہے کہیں بھی کوئی نفرتی بیان بازی کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔پارٹی صرف اور صرف تعمیری کام کرتی ہے۔مسلمانوں کے تمام معاملات پر قانونی اور سفارتی ذرائع سے پارٹی لڑتی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں صرف بیان بازی سے ملک کی گنگا جمنی ماحول کو پراگندہ نہیں کرتی ہے اور نہ کرنے کی کسی کو اجازت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتر کھنڈ میں جس طرح لو جہاد کا بہانہ بنا کر مسلم اقلیت کو اسٹیٹ سے ہی بے دخل کرنے کی کوشش جاری ہے پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور ریاستی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ نفرت کی سیاست کرنے والے پنچایت بلانے والے پر سخت پابندی عائد کی جائے ۔مسلمانوں کو ہندوستان کے کسی بھی کونے سے بے دخل کرنے کی کوشش ملک کی سالمیت اور قومی یکجہتی کیلئے عظیم خطرہ ثابت ہوگا۔اس لئے قانون کے مطابق ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو نفرت کے ماحول کو پروان چڑھانے کا کام کررہے ہیں۔
دہلی پردیش جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن نے کہا کہ نومبر میں پارٹی کے پلیٹینم جبلی جشن کا اختتامی پروگرام دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر کے تمام سیکولر پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ٹھیک اسی طرح جس طرح گزشتہ ماہ چنئی میں پارٹی کا 75واں سالہ جشن منعقدکیا گیا تھا۔انہوں نے کہا انڈین یونین مسلم لیگ کانگریس کے بعد ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جو 1948کے اپنے قیام سے لیکر اب تک ملک کی پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں اپنے ممبران بھیجتی چلی آرہی ہے ۔بیشک یہ تعداد سائوتھ انڈیا میں زیادہ ہے اور نارتھ انڈیا میں کم ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ پارٹی یہاں سرگرم نہیں ہے بلکہ پارٹی پورے ملک کی اقلیتوں ،دلتوں کے مسائل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آئی ہے اور ان کی آواز کو بلند کرنے کا کام کرتی رہی ہے۔ملک بھر میںجہاں جہاں بھی ناگفتہ بہ حالات آئے پارٹی نے بڑھ چڑھ کر رفاہی اور فلاحی کام کی ہے۔

دہلی پردیش انڈین یونین مسلم لیگ
9312222622

Related posts

پی ایم مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

www.journeynews.in

ماہنامہ الشفاء کی اشاعت کے تیس سال مکمل ہونے پر دفتر طبّی کانگریس میں اجراء

www.journeynews.in

اتراکھنڈ کے پرولا قصبہ کے مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے

www.journeynews.in