37.3 C
Delhi
جون 14, 2025
Delhi

اگلے سال پھر میں اس لال قلعے سے تقریر کروں گا: وزیراعظم نریندر

) وزیر اعظم نریندر مودی نے عام انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی امید میں حکمت عملی کی منصوبہ بندی میں مصروف اپوزیشن پارٹیوں کو نفسیاتی جھٹکا دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ اگلے سال لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرکے سب کے سامنے پیشرفت کی تفصیلات پیش کریں گے مسٹر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قدیم لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں کئے گئے کاموں کی پیش رفت کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ وہ اگلے سال دوبارہ آئیں گے اور اس مدت میں وہ ملک کو دنیا کی نئی طاقت کے طور پر قائم کرکے پانچ سالوں میں ہندوستان کو دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنا دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال جب وہ لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے تو ملک کی ترقی کے لیے کیے گئے اپنے کام کی مکمل تفصیل دیں گے اور اگلے پانچ برسوں میں ملک کہاں ہوگا اس کا خاکہ پیش کریں گے۔انہوں نے بدعنوانی، خاندان پرستی اور خوشامدی کو ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں قرار دیتے ہوئے انہیں تین بڑی برائیاں قرار دیتے ہوئے ملک کو ان تینوں برائیوں سے نجات دلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی، خاندان پرستی اور خوشامدکی پالیسی ملک کی ترقی کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔ غریبی پچھڑے، قبائلی اور پسماندہ مسلمانوں کے حقوق چھینتی ہیں اور ہمیں انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا ’’آج ہندوستان کو جی 20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ پچھلے سال جس طرح سے ہندوستان کے کونے کونے میں جی 20 کے کئی پروگرام منعقد ہوئے، اس سے دنیا کو ہندوستان کے عام لوگوں کی طاقت، ہندوستان کے تنوع سے متعارف کرایا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعظم مودی نے اپنے 3 ممالک کے دورے کے دوران 31 عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی

www.journeynews.in

قانونی پیشہ ور افراد کو تیز تر ٹرائل اور تیز انصاف کے لیے کام کرنا چاہئے۔ صدر مرمو

www.journeynews.in

ملک میں کسی کے اچھے دن آئے ہوں یا نہیں لیکن کانگریس کی سوشل میڈیا کے اچھے دن ضرور آگئے ہیں

www.journeynews.in