ابوظہبی، 8 نومبر، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ ہسپتال کی تعمیرمیں مدد کے لیے سامان اور سازوسامان لے جانے والے مزید پانچ طیارے بھیجے ہیں، جس سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرامدادی آپریشن گیلنٹ نائٹ 3 کے تحت اس کی جانب سے بھیجے جانے والے طیاروں کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔
ان طیاروں سے بھیجا جانے والا سامان مصر کے شہر العریش میں اتارا جائے گا جہاں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال کی تنصیب اور آپریشن کے لیے ضروری تمام سامان، اور ضروریات جمع کی جارہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے گزشتہ دو دنوں کے دوران گیلنٹ نائٹ 3 آپریشن کے تحت ہسپتال کے سامان کی ترسیل کے لیے ایک ہوائی پل کا آغاز کیا تھا ۔جو فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں صحت کے نظام کی حمایت کے لیے ملک کی کوششوں کا حصہ ہے۔
previous post